ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کی ہاڈولی سمیت اترکنڑا ضلع کے 11گرام پنچایتو ں کووزیراعلیٰ سدرامیا کے ہاتھوں گاندھی گرام ایوار ڈ

بھٹکل کی ہاڈولی سمیت اترکنڑا ضلع کے 11گرام پنچایتو ں کووزیراعلیٰ سدرامیا کے ہاتھوں گاندھی گرام ایوار ڈ

Sun, 02 Oct 2016 22:25:39    S.O. News Service

بھٹکل  :2/اکتوبر(ایس او نیوز) سال 2015-2016کی ایک سالہ چوطرفہ اور ہمہ جہت ترقیات کے مدنظر اترکنڑاضلع کے 11گرام پنچایتوں کو وزیر اعلیٰ سدرامیا نے گاندھی گرام ایوارڈ سے نوازا۔

بنگلورو کے پیالیس گراؤنڈ میں اتوار کی شام منعقدہ پروگرام میں دیہی ترقیات کے وزیر ایچ کے پاٹل ، مرکزی وزیر رمیش جگجنگی ، ارکان اسمبلی پٹنا شٹی ، شری نواس مانے ، پی راجو، نجین مٹھ، آئیون ڈیسوزا، ڈاکٹر سدھا کر ، اترکنڑا ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیروغیرہ موجود تھے۔ بھٹکل کے ہاڈولی ، ہوناورکے ماوین کوروے ، کمٹہ کے ناڈو ماسکری ، انکولہ کے بیلسے ، سرسی کے اٹگی ، سداپور کے کولسرسی ، جوئیڈا سمیت ضلع کے 11پنچایتوں کے صدور ، پنچایت ترقی افسر وغیرہ پروگرام میں موجود تھے۔

 


Share: